اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت کے ایام میں روضہ حضرت زینب(س) کے محافظ کا قم میں جلوس جنازہ نکالا گیا جس میں آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی نے شرکت کی۔
افغانستان سے تعلق رکھنے والے شہید سید رضا حسینی جو شام میں شہید ہوئے کا جلوس جنازہ قم میں مسجد امام حسن عسکری (ع) سے نکل کر حرم حضرت معصومہ (س) میں اختتام پذیر ہوا جہاں کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں افغان کمیوٹی کے علاوہ علماء نے بھی شرکت کی۔
واضح رہے کہ شہید سید رضا حسینی رضاکار گروہ فاطمیوں کا رکن تھے جو افغان شیعوں پر مشتمل ہے اور شام میں اسلامی مقدسات اور اہل بیت(ع) کے روضوں کی حفاظت کرنے میں مصروف ہے۔
شہید کے جنازے پر آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی نے جنازہ ادا کی اور جنازے میں شرکت کرنے والوں نے لبیک یا حسین اور لبیک یا زینب کے نعرے لگائے جبکہ شہید کو بھشت حضرت معصومہ (س) میں دفن کر دیا۔












۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲